سولر سسٹم پرحکومت نے 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خارجہ

فوٹو : فائل

اسلام آباد : سولر سسٹم پرحکومت نے 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

حکومت نے عوامی مطالبہ کے باوجود ٹیکس ختم نہیں کیا گیا، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر18فیصدٹیکس کو10فیصدپرلانے کافیصلہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیز کیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہواہے، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سےاتحادیوں سےمشاورت جاری ہے، گزشتہ روزاتحادیوں سےبجٹ پر6 سے زائدنشستیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے، یہ بیان ان تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے.

واضح رہے اسحاق ڈار اب وزیر خزانہ نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خارجہ امور کے ساتھ ساتھ خزانہ کے معاملے میں بھی ضرور بات کرتے ہیں بلکہ خارجہ امور سے متعلق موضوع پر بات کرتے ہوئے بھی وہ بات کھینچ کر اقتصادیات بھی لے جاتے ہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.