اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

فوٹو : فائل

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست انتخابات میں بڑے مارجن سے ان سے شکست کھانے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے دائر کی ہے.

اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جس میں عمر ایوب کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن عمر ایوب کیخلاف بابر نواز کی درخواست پر 4 جون 2025 کو سماعت کرے گا جمعرات کو سماعت کریگا، عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست ہری پور سے این اے 18 سے مخالف امیدوار بابر نواز نے دائر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز نے اسپیکر ایاز صادق کو بھجوایا تھاعمر ایوب پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے۔

ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ویزے اور اس کی منفعت و خسارے کا اندراج نہیں کیا گیا، ایک کمپنی کے حصص اور منافع کو ظاہر نہیں کیا گیا.

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمر ایوب آئین کی دفعہ 63 اے کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں رہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.