بھارتی شہراحمد آباد میں مسافرطیارہ گرکر تباہ، سابق وزیراعلیٰ سمیت 252افراد سوارتھے

فوٹو: اسکرین گریب

احمد آباد : بھارتی شہراحمد آباد میں مسافرطیارہ گرکر تباہ، سابق وزیراعلیٰ سمیت 252افراد سوارتھے، اکثریت کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال بھی پہنچایا گیاہے، سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔

ائیر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز  میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

https://

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تبا ہوگئی۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787  طیارہ 11 سال پرانا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.