حکومت پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش
فوٹو : فائل
اسلام آباد : حکومت پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش، امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ رکوانے پر پاکستان کی جانب سے نوبل انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے.
نوبیل امن انعام2026 کے لیے نامزدگی کا فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔
حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی.
بھارت جارحیت سے خواتین،بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا، حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، پرعزم فوجی رد عمل تھا، یہ طاقت کا توازن دوبارہ قائم کرنے اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے انجام دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دور اندیش قیادت نے اسلام آباد اور نئی دہلی کےساتھ سفارتی رابطے استوار کیےحکومت پاکستان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دور اندیش قیادت نے اسلام آباد اور نئی دہلی کےساتھ سفارتی رابطے استوار کیے.
امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے تیزی سے بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جاسکا،حکومت پاکستان صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی مخلصانہ پیشکش کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
حکومت پاکستان کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونے تک جنوبی ایشیا میں پائیدارامن نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ سے یہ جنگ رکوانے کی درخواست بھارت کی طرف سے کی گئی تھی اور امریکی صدر نے بھارتی اپیل پر مداخلت کی تاہم نومل انعام کی سفارش حکومت پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے.
گزشتہ ماہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔اسی لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہیں۔
جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر انہیں نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے.
تبصرے بند ہیں.