اپوزیشن لیڈر عمرایوب سمیت پی ٹی آئی کے 8 ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید
فوٹو : فائل
فیصل آباد : اپوزیشن لیڈر عمرایوب سمیت پی ٹی آئی کے 8 ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنا دی، نو مئی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 108 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں۔
فیصلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کو بری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نو مئی 2023 میں فیصل آباد میں واقع ایک حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا جس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔
اس مقدمے میں 185 ملزمان تھے جن میں سے 108 ملزمان کو مجرم گردانتے ہوئے عدالت نے جمعرات کے روز سزائیں سنائی ہیں.
تبصرے بند ہیں.