مودی میرا دوست ہے،پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کہا ہے کہ انھوں نے میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکی صدر نے جنگ بندی کے عمل کو سراہا ہے.

ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا ۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں.

انھوں نے کہا کہ بھارت میں مودی میرا دوست ہے،پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔

پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.