بٹ کوائن مائننگ اوراے آئی ڈیٹا سینٹرزکیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد :حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اوراے آئی ڈیٹا سینٹرزکیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کردی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو بھارت اور سنگاپورپرتوانائی اورزمین کی قیمتوں میں برتری حاصل ہے.

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق مستقبل میں سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاورسے ڈیجیٹل حب قائم کیے جائیں گے، پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردی جب کہ اضافی بجلی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

عالمی بٹ کوائن اور ڈیٹا کمپنیاں پاکستان کا رُخ کرنے لگیں، ڈیجیٹل معیشت سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا، بٹ کوائن مائننگ سے ڈالرمیں آمدن اورقومی ڈیجیٹل خزانہ بنانے کا منصوبہ ہے.

پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل کی لینڈنگ مکمل ہے، ملک بھر میں جدید ڈیٹا سینٹرزسے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو بھارت اورسنگاپور پرتوانائی اورزمین کی قیمتوں میں برتری حاصل ہے.

جب کہ مستقبل میں سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور سے ڈیجیٹل حب قائم کیے جائیں گے۔ٹیکس چھوٹ اور ڈیوٹی میں رعایت کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے، کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوزکرگئی ، ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہونے جارہا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ملک کو عالمی ڈیٹا حب بنانے کے لیے موزوں ترین ہے ۔ دنیا کے سب سے بڑے سمندری انٹرنیٹ کیبل افریقہ-2 کی پاکستان میں لینڈنگ سے ملک کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.