سکندر رضا کا برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور : سکندر رضا کے سفر اور یادگار پرفارمنس کو دیر تک یاد رکھا جائے گا، سکندر رضا کا برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔
زمبابوے کے پاکستانی نژاد پلئیر سکندر رضا پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔
آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا اور ان کے جاندار شاٹس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
سکندر رضا پاکستان سے جا چکے تھے اور پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔
وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.
تبصرے بند ہیں.