عمران خان انتظارکرتے رہے پولی گراف ٹیسٹ نہیں لیا گیا،میڈیا کو بتادیا انکار ہوگیاہے
فوٹو:فائل
لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان انتظارکرتے رہے پولی گراف ٹیسٹ نہیں لیا گیا،میڈیا کو بتادیا انکار ہوگیاہے،سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں اصل کہانی بتا دی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان کےوکیل نے بتایاکہ ایک بات تو یہ کلیئر ہے کہ پولی گراف ٹیسٹ کی کوئی ایویڈینشل ویلیو نہیں، سرکار بدنیتی سے ٹیسٹ لینا چاہتی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سرکار ہر بار کوئی نئی تاریخ لینےکا حربہ استعمال کرتی ہے، پولی گراف ٹیسٹ اور فارنزک ٹیم اڈیالہ جیل گئی، سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتظار کرتے رہے اس کے بعد انہوں نے تین وجوہات بتائیں، آج دو ڈھائی سال کے بعد ان ٹیسٹوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ پولی گراف ٹیسٹ کی کوئی ایویڈینشل ویلیو نہیں، سرکار بدنیتی سے ٹیسٹ لینا چاہتی ہے، تمام بیانات لاہور ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ مسترد کرچکا، بینچ بانی کا ریمانڈ دینے سے انکار کرچکا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹوں کےلیے انکار بھی کیا تب بھی ہم پروسیڈ کے لیے تیار ہیں، ایویڈنس اتنا موجود ہے کہ اس پر بانی پی ٹی آئی کی 21 ضمانتیں ہو چکی ہیں۔
پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ وہ 21 ضمانتیں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئیں، سرکار کی ایک بھی درخواست منظور نہیں ہوئی، امید کرتے ہیں لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی کے آخری 8 مقدمات سن لے اور کوئی فیصلہ دے۔
تبصرے بند ہیں.