شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہو گا،سلمان علی آغا

فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے  شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہو گا،سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ  انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز اور ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے ،ہم کوشش کرینگے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

انھوں نے کہا کہ  ڈی آر ایس سے کافی  مدد ملتی ہے، اس کے نہ ہونے سے مشکل ہوگی،  اب ہمیں امپائرزپر اعتماد کرنا ہے، وسیم جونیئر کی انجری کو فزیو دیکھ رہے ہیں۔

 سلمان آغا نے کہا سفیان مقیم میرے فیورٹ بولرہیں،وہ وائٹ بال میں پاکستان کو کافی آگے لے جاسکتے ہیں، شاداب خان کی واپسی نہیں ہوئی وہ پچھلی سیریز میں بھی ٹیم میں تھے۔

سلمان آغا کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کے پاس کافی اچھے بولرز اور بیٹرز ہیں،کسی ایک کو ٹارگٹ نہیں کر رہے، ہم چاہیئں گے بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کو رنز نہ بنانے دیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہو گا،  پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کسی بھی وقت  کسی کا متبادل ہو سکتا ہے۔

 شاہین، بابر اور رضوان کی پاکستان کیلئے بہت سی پرفارمنس ہیں، وائٹ بال کرکٹ کیلئے پلان بنائے ہیں کوشش کریں گے ان پرعمل کریں۔

کپتان نے کہا کہ پلیئنگ الیون اور اوپنرز کا کل پتہ چل جائے گا،  کوشش ہے ورلڈکپ کیلئے 20 سے 25 کھلاڑیوں کا پول تیار کریں،  ٹیم سلیکشن ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کیساتھ مل کر بناتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ  ٹیم سلیکشن میں میرا رول بھی شامل ہوتا ہے، کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیں،  نوجوان اور سینئرز کو ملا کر ٹیم بنانے کی کوشش  ہے،  ماڈرن ڈے کرکٹ اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے انٹرنیشنل پرفارمنس کو نظرانداز نہیں کرسکتے،  نیوزی لینڈ میں جو پلیئنگ الیون مانگی مجھے ملی،  ابھی ٹیم میں 3 اوپنرز ہیں، حسن نواز اب اوپنر نہیں مڈل آرڈر بیٹرہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوالٹی پلیئرز ہیں،  ڈی آر ایس سے کافی  مدد ملتی ہے، اس کے نہ ہونے سے مشکل ہوگی،  اب ہمیں امپائرزپر اعتماد کرنا ہے،امید ہے اچھی امپائرنگ دیکھنے کو ملے گی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.