فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

فوٹو : فائل

گوجرانوالہ : پولیس نے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم گوجرانوالہ میں واردات کے بعد لاہور فرار ہو گیا تھا. 

گوجرانوالہ پولیس نے قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

 اس حوالے سے سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ملزم سے چھینی گئی رقم بھی برآمد ہوگئی ہے۔ 

سی پی او کے مطابق واردات کے بعد گوجرانوالہ سے فرار ہوکر  لاہور پہنچنے والے ملزم کو داتا دربار کے قریب اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ ملزم اپنے رشتہ دار کے گھر گوجرانوالہ میں قذافی روڈ پر آیا ہوا تھا، ملزم نے گوجرانوالہ میں واردات کی اور لاہور فرار ہوا تھا. 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.