شمالی وزیرستان،چترال اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشتگردہلاک، 4 جوان شہید

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی : شمالی وزیرستان،چترال اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشتگردہلاک، 4 جوان شہید ہو گئے، شہدا میں ضلع مرادان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل بھی شامل ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے 12 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 4 جوان ہو ئے۔

اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اس دوران ضلع مرادان کے 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل نے بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ان کے ہمراہ ضلع چکوال کے 42 سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا، ہری پور کے 35 سالہ لانس نائیک فیا قت علی اور ایبٹ آباد کے 26 سالہ سپاہی محمد حمید بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔

دوسری جانب بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے کیچ میں ایک اور دہشتگرد ہلاک کو ہلاک کردیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.