پاکستان نے ٹی 20 سیریز جیت لی، بنگلادیش کو دوسرے میچ میں 57 رنز سے شکست

فوٹو : کرک انفو

لاہور : پاکستان نے ٹی 20 سیریز جیت لی، بنگلادیش کو دوسرے میچ میں 57 رنز سے شکست دی، ایک موقع پر مہمان ٹیم 90 کے قریب آل آوٹ ہونے والی تھی تاہم کپتان سلمان آغا کے ریگولر باولرز ہٹانے سے مزید 50 رنز بن گئے.

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 2021ء کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز میں فتح اپنے نام کی ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں حریف ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز تک محدود رہی۔

میچ میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔

حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 اور کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے، صائم ایوب نے 4، شاداب خان 7 اور فہیم اشرف 1 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بنگلادیشی بولر تنظیم اور حسن محمود نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ رشاد حسین کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔ سیریز کا تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد شامل تھے۔

جبکہ بنگلادیش کی ٹیم لٹن داس، توحید ہردوئی، تنزید حسن، ذاکر علی، پرویز حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، شریف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شمیم حسین پر مشتمل تھی.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.