پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف کلین سویپ، تیسرا ٹی 20 میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا
فوٹو : کرک انفو
لاہور : پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف کلین سویپ، تیسرا ٹی 20 میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا، حارث 107 رنز جب کہ کپتان سلمان آغا 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس آئے، پاکستان نے 18 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا.
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 45،صاحبزادہ فرحان ایک اور حارث نواز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور یوں پاکستان نے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ کے بغیر کلین سویپ مکمل کیا آج حارث روف کی جگہ عباس آفریدی کھیلے.
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے پرویز حسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، پاکستان کے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے ۔
بنگلا دیشی فائنل الیون میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین شامل تھے۔
تبصرے بند ہیں.