عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھے مگر ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی

فوٹو: فائل

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھے مگر ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی اوراڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما واپس چلے گئے۔

اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن تھا اورپی ٹی آئی کےایم این اے نثار جٹ،عالمگیر خان،چنگیز خان کاکڑ،رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔

سید فخرجہاں،فضل حکیم اور ارشدساہی بھی بانی سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل آئے تھے تاہم ان کو مبینہ طور پر بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔

ان رہنماوں نے اڈیالہ جیل کے باہر فیکٹری ناکہ پر انتظار کیا، ملاقات نہ ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے ان رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا  کہ آج قیدیوں سے ملاقات کا دن تھا اس کے باوجودجیل انتظامیہ نے انہیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.