ایران پر اسرائیلی حملہ،افواج کے 2 سربراہ، 6 سائنسدان شہید، پاسداران اور فوج کے نئے سربراہان مقرر

فوٹو : سوشل میڈیا

تہران : ایران پر اسرائیلی حملہ،افواج کے 2 سربراہ، 6 سائنسدان شہید، پاسداران اور فوج کے نئے سربراہان مقرر کردئیے گئے، اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق تصدیق ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے، حملے میں سائنسدان مہدی تہرانچی، فریدون عباس، مطلبی زادہ ، عبد الحمید منوچھر، احمد رضا ذوافقاری، سید امیر حسین فقہی شہید ہوگئے۔

ایران پر اسرائیلی حملہ،افواج کے 2 سربراہ، 6 سائنسدان شہید، پاسداران اور فوج کے نئے سربراہان مقرر
ایران پر اسرائیلی حملہ،افواج کے 2 سربراہ، 6 سائنسدان شہید، پاسداران اور فوج کے نئے سربراہان مقرر

اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت اہم کمانڈرز بھی شہید ہوگئے۔ سپریم لیڈر کی سیکیورٹی پر مامور القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے فوج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ مقرر کردیے، جنرل حبیب اللہ سیاری ایرانی فوج اور جنرل احمد وحیدی پاسداران انقلاب کی قیادت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا کہ نطنز ایٹمی ری ایکٹر پر حملے کے بعد تابکاری میں اضافہ نہیں ہوا، بوشہرایٹمی پلانٹ کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ نہیں بنایا گیا، تابکاری کے اثرات جانچنے کیلئے ایرانی حکومت،اپنے اقدامات کر رہی ہے.

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا سربراہ مقرر کردیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے امیرحبیب اللہ سیاری کو ایران کا نیا آرمی چیف تعینات کردیا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے امیرحبیب اللہ کو قائم مقام سربراہ تعینات کیا.

ایران پر اسرائیلی حملہ،افواج کے 2 سربراہ، 6 سائنسدان شہید، پاسداران اور فوج کے نئے سربراہان مقرر
ایرانی فوج کے نئے سربراہ

یاد رہے کہ اسرائیل کے ایران پرحملے میں ایرانی آرمی چیف محمد باقری شہد ہوگئے ہیں،ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران، قم ، تبریز،اصفہان کو ہدف بنایا گیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.