امریکہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات تباہ کر دیں، اب امن ہوگا یا ایران کیلئے سانحہ، ٹرمپ

فوٹو : سوشل میڈیا

واشنگٹن : امریکہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات تباہ کر دیں، اب امن ہوگا یا ایران کیلئے سانحہ، ٹرمپ کا فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس تباہ کرنے کے بعد بیان، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کےفردو جوہری سائٹ حملےمیں امریکی بی ٹو (B2) بمبار طیاروں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔

امریکی میڈیاکے مطابق امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملےمیں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے.

انھوں نے بتایا کہ فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےواشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا اور ایران کی تنصیبات ختم کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے، امن نہ ہوا تو درستگی کےساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے اور اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا.

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے ایک بیان میں جوہری سائٹس پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران اپنےقومی صنعت کی ترقی روکنےکی اجازت نہیں دےگا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا کہ اہم تنصیبات پر امریکی حملےکےباوجودایران ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھےگا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تنصیبات کی تباہی پر ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.