جہاد کا اعلان کوئی فرد یا گروہ نہیں، صرف ریاست کر سکتی ہے، ترجمان پاک فوج
فوٹو : فائل
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان کوئی فرد یا گروہ نہیں، صرف ریاست کر سکتی ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے.
کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے، نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں.
انہوں نے کہا کہ متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا.
شرکا نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہیں.
تبصرے بند ہیں.