پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطل،ریفرنس بھی بھیجنے کا اعلان

فوٹو : فائل

لاہور : پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطل،ریفرنس بھی بھیجنے کا اعلان، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا ہے۔

اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، اس دوران رولنگ کی خلاف ورزی پر 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا گیا۔

معطل ارکان میں ملک فہد مسعود ، محمد تنویر اسلم ، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان ، محمد انصر اقبال، علی آصف ، ذوالفقارعلی،احمد مجتبیٰ چوہدری ،شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد شامل ہیں.

شہباز احمد ، طیب رشید ، امتیاز محمود ، علی امتیاز ، راشد طفیل ، رائے محمد مرتضیٰ، خالد زبیر نصار،چوہدری محمد اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب ، شعیب امیر اور اسامہ اصغر بھی شامل ہیں۔

ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں، سسٹم کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے.

ایوان کی حرمت مقدم رکھنا میری ذمہ داری ہے، کوئی رکن رول کو تسلیم نہیں کرتا تو اسے ایوان میں داخلے سے روکنا میری ذمے داری ہے، یہ نہیں ہوسکتا آپ کتابیں اُٹھا کر ارکان پر پھینکنے لگ جائیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.