حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑا ظالمانہ اضافہ کردیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑا ظالمانہ اضافہ کردیا، آئندہ 15 روز کے لیے نئے نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور رات 12 سے اس کا اطلاق بھی ہو گیا ہے.

مسلم لیگ نون کی حکومت کی طرف سے
ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.