امریکہ سے آنے والی لڑکی نے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے نکاح کرلیا
فوٹو: سوشل میڈیا
دیربالا : امریکہ سے آنے والی لڑکی نے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے نکاح کرلیا،محبت کی خاطر امریکا سے آئی مینڈی راسمسن کا ساجد زیب سے نکاح ہوا۔
خیبرپختونخوا کےضلع دیر سےتعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب نے امریکی خاتون مینڈی راسمسن سے نکاح کرلیا،47 سالہ مینڈی راسمسن نےقبول اسلام کے بعد اپنا نام ذلیخا رکھ لیا۔
پسندکی شادی پرمیاں بیوی سمیت پورا علاقہ خوشی سے نہال ہیں،مبارکباد کے لئےآنےوالوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دلہن کہتی ہیں ایک سال پہلےدوستی ہوئی،اپنی مرضی سے نئی زندگی شروع کر رہے ہیں،دلہا ساجد زیب نےکہا محبوب مل گیا تو زندگی کی ساری خوشیاں مل گئیں۔
مینڈی راسمسن کی پاکستان آمد پر ساجد زیب نے اپنے دوستوں اوروالد کے ہمراہ استقبال کیا۔
واضح رہے اس سے قبل ایک انڈیا کی لڑکی نے بھی دیر کے ہی ایک نوجوان سے پاکستان آکر شادی کرلی تھی۔
تبصرے بند ہیں.