اسلام آباد میں بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ کی تردید
فوٹو : فائل
اسلام آباد : سی ڈی اے نے اسلام آباد میں بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ کی تردید کر دی، سی ڈی اے ترجمان نے کہا ہے کہ میٹرو بسز کے کرایوں میں اضافہ سے متعلق میڈیا کی خبریں درست نہیں ہیں.
ترجمان نے کہا کہ اورنج، بلیوز گرین اور الیکٹرک بسوں کے کراؤں میں اضافہ نہیں ہوا، اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر غلط خبریں گردش کررہی ہیں، نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے.
اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے اور بس سروسز کے کرایوں میں ظالمانہ اضافہ کر دیا گیا ہے اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائیوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق جن بس سروسز کے کرائے میں اچانک بڑا اضافہ کیا گیا ہے ان میں اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن میٹرو اور الیکٹرک بس سروس شامل ہے.
تمام بسوں کے یکطرفہ کرائے 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کردیئے گئے، یعنی کہ سی ڈی اے تحت چلنے والی بسوں کا اسٹاپ ٹو اسٹاپ بھی 100 روپے کردیا گیا ہے.
اونج لائن این فائیو سے ایئرپورٹ کے روٹ پر چلنے والی بس کا کرایہ پہلے سے کی 90روپے تھا جس کو بھی بڑھا کر 100کرڈیا گیا ہے، نئے کرایوں کا اطلاق پیر 26 مئی سے ہوگا
میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسیں اسلام کے 17 روٹس پر چلتی ہیں، فیصلے سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالے 90 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہونگے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے حکام نے خبر کی تصدیق کردی ہے، صدر راولپنڈی سے پاک سیکرٹریٹ تک چلنے والی میٹرو بس سروس پر اطلاق نہیں ہو گا.
تبصرے بند ہیں.