انٹرنیشنل نرسنگ ڈے پر تقریب کا اہتمام،ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر اداروں کی شرکت
فوٹو : پی آر
اسلام آباد : ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں انٹرنیشنل نرسنگ ڈے پر تقریب کا اہتمام،ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر اداروں کی شرکت نے تقریب کو پر وقار اور موثر بنا دیا
تقریب میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،پاکستان نرسنگ کونسل،او ای سی،پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سمیت دیگراداروں کےنمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نرسنگ ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹاگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان نرسنگ کونسل آصف اقبال خٹک نے نرسز کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں نرسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
شرکا نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ درد سے تڑپتے مریضوں میں زندگی کی رمق دوڑانےکے حوالے سے نرسز کا کردار متاثر کن ہے، اب تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی میل نرسز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے نرسز کے فلی فنڈڈ اسکالر شپ کو سراہا گیا ۔ پاکستان ایجوکیشن انڈومنت فنڈ ۔ بیچلرز سے لیکر پی ایچ تک نرسز کو اسکالر شپس گراہم کر رہا ہے۔
پاک ایف نے پاکستانی نرسز کے لیے بیرون ملک ملازمت کے حصول کے لیے این کلس کے امتحان کی تیاری کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا اور ادارہ نے پاکستان میں پہلی بار بین الاقوامی امتحان کا سینٹر بھی قائم کروایاہے جس سے لاکھوں نرسز مستفید ہونگے۔

ادارہ نرسز کو امتحان کی تیاری، ملازمت کے حصول۔ ویزہ کی سہولیات سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گا ۔ اوور سیز ایمپلائنمنٹ کے نمائندہ نے بتایا کہ دنیا بھر خاص کر جرمنی اور امریکہ میں پاکستانی نرسز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
اس وقت ملک میں 36 ہزار نرسز ہر سال تیار ہو رہی ہیں جن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ فراہم کر کے بیرون ملک ملازمت کے لیے بھجوایا جا سکتا ہے جن سے نرسز کو روزگار بھی میسر آئے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ کی صورت میں بھی فائدہ حاصل ہو گا۔
پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک میں نرسز کی ٹریننگ اور لیب اور سافٹ اسکلز کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر زور دیا۔
شرکا نے نرسز کی مریضوں کیلئے خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے چیک اپ کرنے سے قبل نرسزہی مریض کی ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کرتی ہیں صحت کے شعبہ میں نرسز کی خدمات سب سے اہم اور گراں قدر ہیں.
تبصرے بند ہیں.