
فاروق حیدر کے بعد آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم انوارالحق بھی جہاد کیلئے تیار
فوٹو : فائل
مظفرآباد : سابق وزیراعظم فاروق حیدر کے بعد آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم انوارالحق بھی جہاد کیلئے تیار ہیں اور انھوں نے کہا کہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک ارب کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے، خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات کیے ہیں، پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں انھوں نے خود کو پیش کیا ہے.
اس سے قبل سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدحیدر کی بھی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہے جس کے بارے میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ وہ پستول باندھ کر لائن آف کنٹرول کی طرف جارہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں راجہ فاروق حیدر کو بھارت کے خلاف پستول اور گولیاں سینے پر سجائے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،یہ ویڈیو فیس بک پر مختلف اکاوٴنٹس سے شئیر کی گئی جس کے نیچے صارفین کا فیڈ بیک بھی آیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.