کسی ایک بھارتی میزائل سے پاکستان کے جہاز اور لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا، وزیر داخلہ
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیےلیکن نقصان نہیں ہوا،محسن نقوی نے بتایا کہ اس بیس پر ہمارے جہاز اور لوگ بھی موجود تھے۔
خدشہ تھا بہت نقصان ہوگا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ حملہ کرنے پر بھارت اس سے زیادہ بھگتے گا، ایران اسرائیل سیزفائر کے پیچھے بھی وردی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ، کی تھیم رکھنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ علماء کرام محرم کے دوران یکجہتی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں، محرم الحرام میں ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں نہیں چاہتے کہ کوئی بھارتی شہری مارا جائے، پاکستانی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو میں لگے۔
بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے، اس بیس پر ہمارے جہاز اور لوگ بھی موجود تھے، ہمیں خدشہ تھا بھارتی میزائلوں سے بہت نقصان ہوگا، ہمیں اطلاع ملی کہ بھارتی میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک بھارتی میزائل سے پاکستان کے جہاز اور لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا، وزیر داخلہ نے کہا آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ حملہ کرنے پر بھارت اس سے زیادہ بھگتے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے، کے پی میں جاکر علماء کرام سے بات کرنی چاہئے، جن علاقوں میں دہشتگردی ہے وہاں علماء سے بات کرنی چاہئے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہدہشتگردی صرف ایک صورت میں ختم ہوسکتی ہے، مقامی لوگ دہشتگردوں کی مدد نہ کریں تو دہشتگردی ختم ہوجائے گی، خواہش ہے اگلی میٹنگ کے پی میں اسکالرز کے ساتھ کریں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل سیزفائرمیں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے، ایران اسرائیل سیزفائر کے پیچھے بھی وردی ہے، ایران اسرائیل معاملے پر بھی پاکستان کو اس پر فخر کرنا چاہیے
واضح رہے بھارت کے حملوں میں 26 سے 32 افراد جاں ہوئے تھے جو کہ بہاولپور، مرید کے ، مظفرآباد اور دیگر شہروں پر کئے گئے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.