انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب ایک پیغام نے تنازعہ کھڑا کر دیا

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب ایک پیغام نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اس پیغام میں آفریدی کا یوٹیوب چینل بحال ہونے کا کہا گیا ہے جس کے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے بحال ہونے والے ڈرامہ چینلز بھی بند کرنے کے مطالبات کئے جارہے ہیں.

اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی سے منسوب ایک جعلی پیغام بھی ’ایکس‘ پر گردش کر رہا ہے۔ اس پیغام میں لکھا ہے کہ ’انڈین حکومت نے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بحال کر دیے ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق اس پیغام میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ پہلگام میں حملہ اندر کی کی گئی ایک کارروائی تھی اور یہ کہ ‘انڈیا کو کشمیر پاکستان کو دے دینا چاہیے۔‘

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب ایک پیغام نے تنازعہ کھڑا کر دیا
انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب ایک پیغام نے تنازعہ کھڑا کر دیا

دوسری طرف شاہد آفریدی نے ایکس پر بتایا کہ ان سے منسوب کیا گیا یہ پیغام فیک ہے۔ مگر آفریدی کی اس تصحیح سے قبل یہ پیغام تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل چکا ہے اور کئی انڈین صارفین نے اس پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

انڈیا میں بعض ایسے پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بحال کی گئی ہے جن پر اپریل، مئی 2025 میں انڈیا میں زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

انڈین میڈیا اور متعدد صارفین نے حالیہ دنوں میں اس حوالے سے تبصرے کیے ہیں کہ بعض فنکاروں اور کرکٹرز سمیت معروف پاکستانی شخصیات اور ڈرامہ چینلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پابندی کیوں ہٹائی گئی ہے۔

اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ چینلز جیسا کہ ’ہم ٹی وی‘، ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘، ’ہر پل جیو‘ اور بعض پاکستانی سابق کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بحال کر دیے گئے ہیں۔ دوسری طرف اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بحال کیے گئے بعض اکاؤنٹس کو تنقید کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر انسٹاگرام اور ایکس پر بلاک کیا گیا ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.