پاک افغان سرحد دراندازی کی کوشش ناکام، مختلف کارروائیوں میں 30خوارج ہلاک
فوٹو : فائل
راولپنڈی : پاک افغان سرحد دراندازی کی کوشش ناکام، مختلف کارروائیوں میں 30خوارج ہلاک ،سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج کو ہلاک کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کےدہشت گردوں نےدراندازی کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نےحسن خیل میں بھارتی پراکیسز دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔
سیکیورٹی فورسز کی مؤثرکارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج مارے گئے،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ سیکورٹی فورسز نےغیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئےممکنہ تباہی روک لی،افغان حکومت پاکستان کیخلاف غیرملکی پراکیسزکواپنی سر زمین استعمال کرنےسےروکے، پاک فوج ملکی دفاع اوربھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمےکیلئے پُرعزم ہیں۔
تبصرے بند ہیں.