پاکستان اوربنگلہ دیش میں پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا،وسیم جونئر آوٹ عباس کی انٹری
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: پاکستان اوربنگلہ دیش میں پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا،وسیم جونئر آوٹ عباس کی انٹری ہوگئی ہے،پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔
دونوں ممالک کے درمیان تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ وہ اور کوچ مائیک ہیسن مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔
دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں 37 بار آمنے سامنے آئی ہیں، پاکستان نے 32 میچز میں فتح حاصل کی، بنگلا دیش نے 5 میچز جیتے۔
پاکستانی اسکواڈ میں اوپنر صائم ایوب کی واپسی ہوئی ہے، فخر زمان، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان بھی ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں لیکن کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ حسن نواز نے پی ایس ایل میں نمبر 4 پر کھیل کر اچھا پرفارم کیا ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے خلاف سیریز اچھی نہیں گئی لیکن انہیں یقین ہے کہ بنگلادیشی ٹیم کسی بھی کو شکست دے سکتی ہے۔
لاہور میں دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، میچ بدھ کی رات 8 بجے شروع ہو گا۔
دوسری طرف فاسٹ بولر وسیم جونیئر اسکواڈ سے باہر ہو گئے، جبکہ آل راؤنڈر عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
عباس آفریدی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عباس آفریدی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے اب تک 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.