پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ  دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور : پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ  دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی اور تین ٹی ٹوئنٹی  میچز  کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، شاداب خان کو آل راونڈ کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 164 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کم بیک کرنے والے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی باری کھیلی اور 3 چھکے بھی لگائے جبکہ دیگر کھلاڑی ذاکر علی 36، تنزید حسن 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

بنگلا دیش کے توحید ہردوئی17، شریف الاسلام 5، پرویز حسین، شمیم حسین، رشاد حسین 4، 4، مہد حسن 2 اور تنظیم حسن 1 رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ حسن محمود نے 9 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 5 وکٹ حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے 2، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، خوشدل شاہ نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

شاداب خان کو 48 رنز، 2 وکٹ اور 2 کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی ابتدائی 2 وکٹ 5 کے اسکور پر گر گئیں، جس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد حارث نے 48 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد حارث 53 کے اسکور پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد کپتان نے حسن نواز کے ساتھ مل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 118 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر سلمان علی آغا 56 رنز کی باری کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے 34 گیندوں پر 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

اس کے بعد حسن نواز 44، شاداب خان 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 کے رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بنگلادیش کے شریف الاسلام نے 2، رشاد حسین، شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان ٹیم
میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

بنگلا دیشی ٹیم
بنگلا دیشی ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین، لٹن داس، توحید ہردوئی، مہدی حسن، ذاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شریف الاسلام پر مشتمل تھی.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.