ایم کیوایم پاکستان کا سندھ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ، فرار ہوئے، جماعت اسلامی

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کا سندھ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ، فرار ہوئے، جماعت اسلامی، آج اتوار کوکراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں ایم کیو ایم شامل نہیں ہے.

ایم کیوایم نے واضح کیا یے کہ ہم وفاق کے ساتھ ہیں۔رات کو بہادر آباد مرکز میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ سب گواہ ہیں۔یہ شہر گواہ رہے گا۔شہر کے لیے رات 1 بجے تک اپنی کوشش کرتے رہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے۔ہم عدالت گئے الیکشن کمیشن گئے ۔انتخابات شفاف غیر جانبدارانہ ہونے چاہیں۔حلقہ بندیاں بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔الیکشن نے اپنی مہ داری پوری نہیں کی ہے۔الیکشن کمیشن کی کوتاہی کی
نشاندھی کی لیکن کوئی شنوائی نہہں ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہ ووٹر لسٹ بہتر ہے۔نہ حلقہ بندیاں درست نہیں تو یہ کس کو جتوانے کی کوشش ہے۔15 جنوری تک ہم انتظار کرتے رہے۔ہم کراچی اور حیدرآباد انصاف کے لیے دردرگئے ۔لیکن کسی جگہ ہماری آواز نہیں سنی گئی۔

الزام لگایا کہ جعلی حلقہ بندیوں کے باوجود سب سے بڑے پلیئر ہم تھے۔الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی۔قومی اتفاق رائے ہے کہ مہاجروں اور ایم کیوایم کی نہ سنی جائے۔ہم الیکشن سے دستبردار ہورہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اس بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ہم اس کو الیکشن تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سازش کا حصہ بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کوکارکنان اور عوام گھروں میں رہیں۔16جنوری سے کارکنان اورعوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں۔ہم کسی کو بلیک میل نہیں کریں گے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن ملتوی ہوئے۔الیکشن کمیشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے خیرات میں جماعت اسلامی کو مئیر شپ ملی۔صرف تختیاں لگائی گئی ہے۔ساری سرمایہ کاری جماعت اسلامی کی ناکام ہوگی۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ہم اس الیکشن میں گئےتو حلقہ بندیوں کو تسلیم کرلیں گے۔سندھ حکومت نے اپنی غلطی مانی۔مئیر کوئی بھی آئے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دوسری طرف جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے کہا ہے ایم کیو ایم نے اپنی شکست دیکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.