پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم بلڈنگ کی چھت اور گراونڈ میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 28 مئی کو رات 8 بجے کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 

بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم  کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

عبدالصمد، جہانداد خان ،عباس آفریدی،فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

اس سے قبل شاہین آفریدی دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ محمد علی عمیر بن یوسف سفیان مقیم اور عثمان خان بھی ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.