فیفاورلڈکپ میں انگلینڈ کا فاتحانہ آغازایران کو6 ،2 سے شکست دے دی
نیدرلینڈ نے سینیگال کو2 صفر سے ہرادیا
دوحہ: فیفاورلڈکپ میں انگلینڈ کا فاتحانہ آغازایران کو6 ،2 سے شکست دے دی، دوسرے میچ میں نیدرلینڈ نے سینیگال کو2 صفر سے ہرادیا۔
دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے شروع سے آخر تک میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی،ایران کے ریگولرتجربہ کار گول کیپر حسین حسینی ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوکر باہر چلے گئے۔
ایران کے متبادل گول کیپرعلی بیرانوند انگلش ٹیم کے حملوں کادفاع نہ کرسکے،انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
انگلینڈ کی طرف سے 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم، 43ویں منٹ میں بوکایو ساکا اور پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں رحیم اسٹرلنگ نے گول کیا۔
دوسرے ہاف میں ایران نے نسبتاً بہتر مقابلہ کیا جہاں اس ہاف میں بھی اسے 3 گول لگے، تاہم اس نے بھی انگلینڈ کے خلاف دو گول کئے۔
انگلینڈ کی جانب سے 62ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے گول کیا تو 65ویں منٹ میں مہدی تریمی نے گول کرکے ایران کی جانب سے پہلا گول کیا۔
میچ کے 71ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے گول بنایا جس کے بعد 90ویں منٹ میں جیک گیرالش نے گول کرکے اسکور 1-6 کردیا۔
آخری منٹ میں ایران کے مہدی تریمی نے پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا جس کے بعد میچ کا اختتام 2-6 پر ہوا۔
الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےدوسرے میچ میں افریقی چیمپئن سینیگال کوعالمی نمبر 8 ٹیم نیدرلینڈز نے 2 صفر سے ہرادیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی جبکہ دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات تک بھی اسکور 0-0 رہا۔
نیدرلینڈز نے84ویں منٹ میں کوڈی گیکپو کے ہیڈر کی مدد سے میچ میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی،ڈیوی کلاسن نے ایکسٹرا ٹائم میں ایک اور گول کرکے اپنی جیت 0-2 سے یقینی بنالی۔
تبصرے بند ہیں.